ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع ہری پور اور سوات میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ہری پور شہر اور گردونواح میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا، تاہم بارش شروع ہوتے ہی مختلف فیڈر ٹرپ کر گے، شہر بھر میں بجلی کا بریک ڈاون ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہری پور شہر سمیت غازی، اپر خانپور، علاقہ تناول، بیٹ گلی، امازئی سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا جبکہ اس سے موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے سیاحتی ضلع سوات میں بھِ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، ضلع سوات کی تحصیل مینگورہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم یکسر بدل گیا، تاہم بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ید رہے کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع ہری پور اور سوات میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
