ویب ڈیسک: بالاکوٹ میں وادی کاغان کے سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر برفباری شروع ہو گئی ہے، جل کھڈ، بیسل اور وادی کے دیگر بلند پہاڑوں پر بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
بابوسر ٹاپ پر برفباری شروع ہونے سے سیاحوں نے اس علاقے کا رخ کر لیا اور موسم سے خوب لطف اندوز ہونے لگے، ماہ جولائی میں جنوری لوٹ آیا، بالائی علاقوں میں موسم پھر سرد ہوگیا۔
