ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، حالیہ بجٹ26-2025 میں مہنگائی کی شرح 7 اعشاریہ 5 فیصد تک رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے جوکہ موجودہ مالی سال کے اعتباد سے 5 فیصد تھی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں مہنگائی کے دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، آئندہ مالی سال کے دوران صارف قیمت اشاریہ کی بنیاد پر اوسط مہنگائی کی شرح 7 اعشاریہ 5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو کہ موجودہ مالی سال کے 5 فیصد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
وزارت منصوبہ بندی نے خبردار کیا ہے کہ درآمدات پر پابندیاں نرم کرنے اور قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ سکتا ہے، جس سے آئندہ بجٹ میں بیرونی شعبہ دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے۔
سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 2 جون 2025 پیر کو متوقع ہے جس میں آئندہ بجٹ کے لیے مجموعی معاشی فریم ورک کی منظوری دی جائے گی، یاد رہے کہ حالیہ بجٹ26-2025 میں مہنگائی کی شرح بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے جوکہ موجودہ مالی سال کے اعتباد سے 5 فیصد تھی۔
