نائیجیریا میں موسلادھار بارشوں نے تباہی

نائیجیریا میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی، 100 سے زائد افراد ہلاک

ویب ڈیسک: نائیجیریا میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی، مکانات تباہ، مختلف حادثات میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ وسطی نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، اس دوران 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی، سیلاب بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث آیا، جس نے ریاست نائیجر کے کنارے واقع شہر موکوا اور آس پاس کے علاقوں کا سارا انفراسٹرکچر تباہ کر کے رکھ دیا۔
نائیجرین ذرائع کے مطابق سیلاب سے اب تک 115 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں ، مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے کیونکہ کافی افراد دریائے نائیجر میں بہہ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران میں جوہری اہداف پر حملے کے بعد بی 2 بمبار واپس امریکہ پہنچ گئے