پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز اور تاجروں

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز اور تاجروں کا وفد عمران خان سے ملنے میں ناکام

ویب ڈیسک: پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز اور تاجروں کا وفد عمران خان سے ملنے میں ناکام، وفد اسلام آباد میں 4 روز گزارنے کے بعد بغیر کسی بریک تھرو کے لاہور پہنچ گیا۔
باوثوق ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز اور تاجروں کا وفد عمران خان سے ملنے میں ناکام رہا، اور 4 روز اسلام آباد میں گزارنے کے بعد وفد بغیر کسی بریک تھرو کے لاہور پہنچ گیا۔
یہ وفد ہفتے کے روز پاکستان پہنچا تھا اور اسے امید تھی کہ اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی اور اس کے ساتھ ہی خاموش سفارتکاری کا آغاز ہو جائَے گا، تاکہ عمران خان کو درپیش قانونی اور سیاسی مسائل میں ریلیف مل سکے تاہم وفد کو ان کوششوں میں تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی۔
ذرائع کے مطابق وفد کو آج ہفتے کو امریکا واپس جانا تھا لیکن ممکن ہے اب یہ وفد پاکستان میں اہم ملاقاتیں کرنے کے لئے اپنے دورے کو وسعت دے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے ملزمان گرفتار