دہشت گرد نہیں چاہتے کہ پاکستان

دہشت گرد نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں‌گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے، دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں .
تفصیلات کے مطابق بلوچستان مٰں‌گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں،افواج پاکستان نے دشمن کو شکست دی جو وہ عمربھر یاد رکھیں گے، بھارت نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا، دشمن کو ایسا جواب ملا جسے وہ بھول نہیں سکے گا، کشیدہ صورتحال کے دوران پوری قوم نے اتحاد اوریکجہتی کا مثالی مظاہرہ کیا، یہ جنگ مختصر لیکن انتہائی خطرناک تھی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت نے جنگ میں کامیابی کے ذریعے قوم کا سرفخر سے بلند کیا، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں، دہشت گرد نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے، نوازشریف کے دور میں بلوچستان میں بے پناہ ترقیاتی کام ہوئے۔ قومی یکجہتی کیلئے فنڈز کی کمی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، حکومت نے بلوچستان کی ترقی کیلئے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں.

مزید پڑھیں:  چیئرمیں ایچ ای سی اسلام آباد کے انتخاب کیلئے کمیٹی تشکیل