عمران خان کا حکومت کیخلاف احتجاجی

عمران خان کا حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنےکا اعلان

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنےکا اعلان، ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا ہے کہ احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں بلکہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا، ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں جیل سے لیڈ کروں گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے ذمہ داری دی ہے کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دوں، بانی پی ٹی آئی سے آئندہ ملاقات پر احتجاجی تحریک کا پلان پیش کروں گا، وکلا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی کریں گے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت سنجیدہ ہیں، اب جو تحریک چلے گی ایسی پہلے کبھی نہیں چلی ہو گی، اس دفعہ تحریک کو نتیجہ خیز بنانا ہے، تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی، اگلی ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی خود ذمہ داریاں تفویض کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈرشپ کے بارےمیں کہا کہ ان پر اعتماد ہے لیکن تحریک وہ خود لیڈ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ایران اسرائیل جنگ : خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب