ویب ڈیسک: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے، جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے تہران کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے، جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔
یاد رہے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقی امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر مذاکرات کرنے والی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، چند روز قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری ڈیل پر مذاکرات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔
