ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخیرے

ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخیرے میں اضافہ کر دیا ،آئی اے ای اے

ویب ڈیسک: عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخیرے میں اضافہ کر دیا ہے ۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایران نے 2015کے جوہری معاہدے میں افزودہ یورینیئم کی مقررہ سطح سے 45 گنا زیادہ اضافہ کیا ہے جو کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے درکار سطح کے قریب ہے۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران واحد غیرایٹمی طاقت ہے جو اس سطح پر افزودگی کر رہا ہے۔
رپورٹ پر اسرائیل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ظاہر ہوگیا کہ ایرانی جوہری پروگرام پرامن نہیں، ایران جوہری ہتھیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، عالمی برادری ایران کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔

مزید پڑھیں:  گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا