اسرائیل کا فرانسیسی صدر پرالزام

اسرائیل کا فرانسیسی صدر پر یہودی ریاست کیخلاف صلیبی جنگ کا الزام

ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سنے فرانسیسی صدر میکرون پر یہودی ریاست کے خلاف صلیبی جنگ جاری رکھنے کا الزام عائد کردیاگیا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کی یہودی ریاست کے خلاف صلیبی جنگ جاری ہے، صدر میکرون کو حقائق سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے دعوی کیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی ناکہ بندی نہیں ہے اور امداد پہنچانے کے لیے اسرائیل سہولت فراہم کر رہا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حماس پر دباؤ ڈالنے کے بجائے میکرون انہیں فلسطینی ریاست کا انعام دینا چاہتے ہیں اور اسرائیل پر پابندیاں لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم فلسطین کے مغربی کنارے میں یہودی اسرائیلی ریاست قائم کریں گے، صدر میکرون اور ان کے ساتھیوں کے لیے ہمارا واضح پیغام ہے کہ وہ فلسطین کو کاغذ کے ٹکڑے پر تسلیم کریں گے اور ہم یہاں زمین پر اسرائیلی ریاست قائم کریں گے۔

مزید پڑھیں:  معاہدہ نہ ہونےپرحملہ ہواتو تمام امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران