ویب ڈیسک: امریکا میں شہد کی مکھیاں لے جانے والا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 25کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کے واٹ کام کانٹی میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ایک ٹرک الٹ گیا اور اس کے بعد ٹرک میں لیجائے جانے والی 25کروڑ مکھیاں ٹرک سے نکل کر آزاد فضاؤں میں گم ہو گئیں ۔
حکام کے مطابق ٹرک میں شہد کی مکھیوں کے 30ہزار کلوگرام سے زائد چھتے دوسری جگہ منتقل کیے جارہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں شہد کی مکھیوں کے آزاد ہوجانے کے بعد پولیس اور انتظامیہ میں لوگوں کو ٹرک الٹنے کے مقام سے دور رہنے اور شہد کی مکھیوں سے بچنے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماہرین اور شہد کی مکھیاں پالنے والے افراد شہد کی مکھیوں کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔
