ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ کو دنیا کا سب سے یادہ بھوکامقام قرار دے دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کو اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ بھوکا مقام قرار دیا جا رہا ہے اور یہ انسانی امداد کی راہ میں سب سے زیادہ رکاوٹیں کھڑی کی جانے والی مہم بن چکی ہے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ کے دوران اب تک کم از کم 54 ہزار 381 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
حکومتی میڈیا دفتر نے بتایا ہے کہ شہدا کی تعداد 61 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی ہے، ہزاروں افراد جو ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، انہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔
