چین تائیوان پر حملے کی تیاری

چین تائیوان پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی وزیردفاع کا الزام

ویب ڈیسک: امریکی وزیر دفاع نے شنگریلا ڈائیلاگ فورم میں الزام عائد کیا کہ چین تائیوان پرحملے کی تیاری کررہا ہے، چین کی طرف سے خطرہ حقیقی ہے جوکہ جلد سامنے آنے والا ہے۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ چین قابل اعتماد انداز میں ایشیا میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے، تاہم ایسی صورتحال میں امریکا اس خطے میں موجود رہے گا۔
پینٹاگان سربراہ نے مزید بتایا کہ کہ امریکا کمیونسٹ چین کی جارحیت کو روکنے کے لیے خود کو دوبارہ منظم کر رہا ہے، ایشیا میں امریکی اتحادی اور شراکت دار بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر فوری طور پر اپنے دفاع کو مضبوط بنائیں۔
پیٹ ہیگستھ نے بیجنگ پر الزام لگایا کہ وہ سائبر حملوں، ہمسایہ ممالک کو ہراساں کرنے اور متنازع جنوبی بحیر چین میں غیرقانونی طور پر زمینیں قبضے میں لے کر انہیں عسکری مراکز میں تبدیل کرنے کے ذریعے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے