زخمی ڈاکٹر باپ بھی دم توڑگیا

اسرائیلی حملے میں شہید 9بچوں کا زخمی ڈاکٹر باپ بھی دم توڑگیا

ویب ڈیسک: گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے9بچوں کا زخمی ڈاکٹر باپ بھی دم توڑگیا۔
ڈاکٹر حمدی النجار کئی روز سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے، زندہ بچ جانے والا ایک بیٹا تاحال زیر علاج ہے۔
بچوں کی والدہ حملے سے کچھ دیر پہلے گھر سے ہسپتال نکل گئی تھیں جن کو اسپتال میں بچوں کی لاشیں دیکھنا پڑیں تو ان پر قیامت ٹوٹ گئی۔
واضح رہے کہ 24گھنٹوں میں 20 سے زیادہ فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبائی حکومت کو پن بجلی کی مد میں 106ارب سے زائد ملنے کا امکان