صدر اوروزیراعظم کی ملاقات

صدر اوروزیراعظم کی ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

ویب ڈیسک: صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات ہوئی جس میں مجموعی سیاسی، معاشی اور خارجہ صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنر ہائوس لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کررہی ہے، کسی کو بھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو بتایا کہ دوست ممالک کے دورے بہت کامیاب رہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے، ہماری پاک افواج کی بہادری کی وجہ سے کوئی بھی آج پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  امیر طبقہ 1233ارب کی ٹیکس چوری میں ملوث ہے، چیئرمین ایف بی آر