وکٹر گاؤکابھارت کو انتباہ

پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بناؤ: وکٹر گاؤکابھارت کو انتباہ

ویب ڈیسک: چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے بھارت کو انتباہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بناؤ۔
میڈیا رپورٹس رپورٹ کے مطابق چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گاوؤ نے بھارتی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مودی سرکار کے ممکنہ آبی اقدامات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کی سالمیت، خودمختاری، اور قدرتی حقوق کے مکمل تحفظ کا حامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین دریا کے بالائی حصے پر ہے، اور اگر بھارت نے نیچے والوں (پاکستان)کے لیے پانی روکا، تو چین خاموش نہیں رہے گا، پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو چین اپنی اتحادی سالمیت پر حملہ سمجھے گا۔
وکٹر گائو نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارت دریا کے درمیانی حصے میں ہے، اسے خود سوچنا چاہیے کہ اگر نیچے والوں کے ساتھ زیادتی کرے گا، تو اوپر والا(چین) کیا کرے گا؟۔
وکٹر گائو نے کہا کہ چین پاکستان کی سالمیت، خودمختاری، اور قدرتی حقوق کے مکمل تحفظ کا حامی ہے، بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ موجود ہے، اس کی خلاف ورزی عالمی قوانین کی پامالی ہوگی۔
وکٹر گاو نے کہا کہ "چین اور پاکستان کی دوستی آئرن کلاڈ ہے، ہم پاکستان کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
دفاعی مبصرین نے کہا کہ اگر بھارت خطے میں آبی توازن کو بگاڑتا ہے، تو چین برہمپترا کارڈ استعمال کر سکتا ہے، وکٹر گاو کی وارننگ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران میں گرفتار موساد کے مرکزی جاسوس کو پھانسی دے دی گئی