ویب ڈیسک: بنوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ میرا خیل کی حدود شہباز عظمت خیل میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔
جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔
