بیرسٹرسیف الزامات کے بجائے ثبوت

کوہستان سکینڈل: بیرسٹرسیف الزامات کے بجائے ثبوت پیش کریں،عبدالجلیل جان

ویب ڈیسک: جے یو آئی کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا ہے کہ بیرسٹرسیف الزامات کے بجائے کوہستان سکینڈل کے حوالے سے کمیٹی میں پیش ہوکر ثبوت پیش کریں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخواکی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان جے یو آئی عبدالجلیل نے کہا کہ بیرسٹر سیف بارہ سالہ کرپشن نگران حکومت کے کھاتے میں ڈال کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ،کوہستان سکینڈل پر بیرسٹر سیف وہ چیک پیش کریں جو وزارت خزانہ سے تیمور جھگڑا کی وزارت کے دوران جاری ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور چور کہنے والوں کی بڑی چوری پکڑی گئی ایک لاکھ نوکریاں ،پچاس لاکھ گھروں اور صوبہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بچھانے والوں کی پوری جماعت کرپشن کے سکینڈلز میں ملوث ہے ،بی آر ٹی مالم جبہ بلین ٹریز گندم سکینڈل صحت کارڈ غبن کے بعد کوہستان سکینڈل نے تحریک انصاف کا پردہ چاک کردیا ہے۔
عبدالجلیل جان کا کہنا تھا کہ خود حکمران جماعت کے وزرا ایم پی اے انکشافات کرکے قوم کو بیر سٹر سیف کی پارٹی کے کرپشن کی کہانیوں سے آگاہ کررہے ہیں ،ہ سپیکر صوبائی اسمبلی کی صدارت میں کوہستان سکینڈل پر ہونے والی براہ راست سماعت میں انکشاف کیا گیا کہ یہ چالیس ارب نہیں بلکہ دوسو ارب تک کرپشن ہوئی ہے اور تحریک انصاف کے دور میں ہوئی ہے ،بیرسٹر سیف جے یوآئی یا دیگر جماعتوں پر ملبہ پھینک کر اپنی چوری چھپا نہیں سکتے ۔
ترجمان جمعیت نے مطالبہ کیا کہ بیرسٹرسیف پریس کانفرنس کرنے کے بجائے کوہستان سکینڈل کے حوالے سے کمیٹی میں پیش ہوکر ثبوت پیش کریں ،قومی خزانے سے دھرنے کرنے والوں نے آٹھ کروڑ پنجاب ہائی کورٹ بار کو جاری کرکے صوبہ کے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے ۔
عبدالجلیل جان کا مزید کہنا تھا کہ بیر سٹر سیف انتظار کریں بہت جلد ان کی پارٹی کی دیگر چوریاں بھی سامنے آرہی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ایران نواز ملیشاوں کا امریکی اڈوں پر حملے کا خطرہ منڈلانے لگا