خیبرپختونخوا میں 5 نئی تحصیل میونسپل انتظامیہ کا قیام عمل میں لایا گیا

پشاور:خیبرپختونخوا میں 5 نئی تحصیل میونسپل انتظامیہ کا قیام عمل میں لایا گیا،معاون بلدیات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ نئے تحصیل میونسپل انتظامیہ کا مقصد خدمات کی بہترین فراہمی ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ کامران بنگش کا کہنا تھا کہ نئی ٹی ایم ایز سے بلدیاتی سہولیات و خدمات کو مزید موثر بنایا جاسکے گا۔ نئی انتظامیہ تحصیل سیو کوہستان، خدوخیل بونیر، مارتونگ، غزنی خیل لکی اور تحصیل چغرزئی بونیر میں قائم کی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید میونسپل انتظامیہ کے قیام کے لیے دیگر علاقوں کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ پانچ نئی تحصیل میونسپل انتظامیہ یکم جولائی 2020 سے فنکشنل ہو جائیں گے۔