یوکرین کا روسی فوجی بیس پر حملہ

یوکرین کا روسی فوجی بیس پر حملہ،40سے زائد طیارے تباہ کرنےکا دعویٰ

ویب ڈیسک: یوکرین نے سائبیریا میں روسی فوجی ایئربیس حملہ کیا ہے جس میں 40سے زائد طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس میڈیا نے بتایا کہ یوکرین نے سائبیریا میں قائم فوجی مرکز پر دور تک مار کرنے اور جوہری صلاحیت کے حامل بمبار طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا میں اس حوالے سے گردش کرنے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایرکوٹسک کے شمالی بیلایا ایئربیس پر روسی اسٹریٹجک بم بار طیاروں پر فائر کیا ہے، ان طیاروں کا کام دور سے اپنے ہدف پر جوہری بم گرانا ہے۔
یوکرین کی خفیہ ایجنسی کے عہدیداروں نے بتایا کہ یوکرین کی ایجنسی ایس بی یو نے روسی ایئربیس پر 40 سے زائد طیاروں پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں۔
یوکرینی عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ روس کے تباہ ہونے والے طیاروں میں ٹی یو-95 اور ٹی یو-22 اسٹریٹجک بم بار شامل ہیں، جن کو روس طویل رینج پر یوکرین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ روس کے 4 ایئربیسز پر حملے کیے گئے ہیں اور اس میں 41 روسی جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایس بی یو نے بیان میں کہا کہ اس حملے روس کو 7 ارب ڈالر کے نقصان کا تخمینہ ہے کیونکہ نشانہ بننے والے روس کے مرکزی ایئرفیلڈز پر 34 فیصد اسٹریٹجک کروز میزائل بردار موجود تھے۔
ایرکوٹسک کے گورنر ایگور کوبزیو نے بتایا کہ ضلع اوسولکی میں ایک گاں سریڈنی کے قریب فوجی بیس پر ڈرون حملہ ہوا ہے لیکن انہوں نے اسٹریٹجک ایوی ایشن کا ذکر نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ سائبیریا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے اور فائر ہونے والے ڈرونز کی درست تعداد معلوم نہیں ہے، ڈرونز کو ایک ٹرک سے فائر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس کا بیلایا یا سریڈنی ایئربیس سریڈنی کے گاں کے قریب ہے جہاں ٹی وی-22 ایم سپرسونک لانگ رینج اسٹریٹجک بم بار موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا اعضاء عطیہ کرنیوالے جواد خان کو خراج تحسین ،تقریب انعقاد کا اعلان