حکومت عوام دوست بجٹ

حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ،صدر مملکت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے اپنے حالیہ چار دوست ممالک کے دوروں کے ھوالے سے بھی صدر مملکت کو آگاہ کیا۔
صدر اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی اتحادیوں کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر مملکت نے زور دیا کہ حکومت کو عام آدمی کے ریلیف اور فلاح کیلئے آئندہ بجٹ میں اقدامات لینے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اتحادیوں کو ملکی مفاد میں مل کر آگے چلنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، مالاکنڈ اور خال میں بارش سے موسم خوشگوار، ندی نالوں میں‌طغیانی