پی ٹی آئی کانتائج سے انکار

پی پی 52ضمنی الیکشن : پی ٹی آئی امیدوار کانتائج تسلیم کرنے سے انکار

ویب ڈیسک: پی پی 52ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے ۔
رہنما پی ٹی آئی فاخر نشاط نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی فارم 45 بنا لئے گئے، اس بار طریقہ واردات بدل دیا گیا اور فارم 45 اپنی مرضی کے بنائے گئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دھاندلی کے یہ نتائج ہم تسلیم نہیں کریں گے، ہم قیادت کے ساتھ بیٹھ کر اگلا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔
واضح رہے کہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب کے تمام 185 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ 78419ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہیں۔
پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن 40037 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے، 185 پولنگ سٹیشنز پر مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کو 38382ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل ہوئی۔

مزید پڑھیں:  عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے ، صدر ٹرمپ