پاکستانی وفد آج اہم ملاقاتیں کریگا

بھارت کو بےنقاب کرنے کامشن،پاکستانی وفد آج امریکہ میں اہم ملاقاتیں کریگا

ویب ڈیسک: بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے مشن پر امریکہ میں موجود بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد آج اہم ملاقاتیں کرے گا ۔
وفد سلامتی کونسل کے 5مستقل، 9غیر مستقل ارکان کے سفیروں سے ملے گا اور انہیں بھارت کے حملوں سے شہریوں کی اموات اور مودی حکومت کی آبی جارحیت سے آگاہ کرے گا۔
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد میں شیری رحمان، حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی اور مصدق ملک بھی شامل ہیں، وفد پاک بھارت کشیدگی پرموقف اجاگرکرنے کیلئے امریکا کے دورے پر ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، صدر جنرل اسمبلی اور دیگر سفیروں سے ملاقاتیں ہوں گی، بلاول بھٹو اقوام متحدہ کے صحافیوں کی تنظیم اور پاکستانی صحافیوں سے خطاب بھی کریں گے۔
وفد او آئی سی اور غیر جانب دار ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔
بلاول بھٹو کل نیو یارک میں اوورسیز پاکستانیوں کے استقبالیہ سے خطاب کریں گے، استقبالیہ میں امریکی فارن پالیسی ماہرین بھی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ انتہائی افسوس ناک ہے: نوازشریف