نائیجیریا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری

نائیجیریا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ،200 افراد ہلاک ،سینکڑوں لاپتہ

ویب ڈیسک: نائیجیریا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 200سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
سیلاب سے نائیجریا کا وسطی علاقہ موکوا زیادہ متاثر ہوا ہے، ساٹھ سال کے دوران سب سے خطرناک سیلاب قرار دیا جا رہا ہے جس میں سینکڑوں مکانات اور دو پل بہہ گئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، کارکن لاپتہ افراد اور نعشوں کی تلاش میں مصروف ہیں، مٹی اور ملبے کو اٹھانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
نائیجر اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق سیلاب کے باعث 3000 سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔
سیلاب کے باعث رہائشی ملبے میں اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے نظر آئے جبکہ سیلابی پانی اب بھی کئی علاقوں میں موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں