ویب ڈیسک: پاکستان ریلویز کی جانب سے عیدالاضحی کیلئے خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
جاری شیڈول کے مطابق عیدالاضحی پر 5اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، پہلی ٹرین آج 2 جون دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔
دوسری ٹرین 3 جون صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوگی جبکہ تیسری ٹرین 3 جون شام 5 بجے لاہور سے براستہ ملتان کراچی روانہ ہوگی۔
اسی طرح چوتھی ٹرین 3 جون رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی، پانچویں ٹرین 4 جون رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق تمام ٹرینیں اکانومی، بزنس اسٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل ہوں گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت پر افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
