ڈیموں کی ذخیرہ صلاحیت

بھارتی آبی جارحیت، ڈیموں کی ذخیرہ صلاحیت اور نظام آبپاشی متاثر

ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے باعث پاکستان میں ڈیموں کی ذخیرہ صلاحیت اور نظام آبپاشی شدید متاثر ہونے لگا ۔
ارسا حکام کے مطابق پانی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث منگلا ڈیم میں پانی بھرنے کے عمل کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں کیوںکہ کبھی دریا کے بہا میں شدید کمی کر دی جاتی ہے اور کبھی بغیر پیشگی اطلاع کے بہا میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔
ارسا حکام نے بتایا کہ پانی کا اخراج 10 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 25 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے تاکہ ڈیموں میں دبائو کو متوازن رکھا جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو منگلا ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے پانی کے بہا میں غیر اعلانیہ تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رہا تو پنجاب میں چاول کی کاشت کے رقبے اور پیداوار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نائب وزیراعظم سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کا اعادہ