ویب ڈیسک: بھارتی ائیر لائن ائیر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیمبل ولسن نے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اخراجات بڑھنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔
ائیر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ناصرف براہ راست پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا ہے بلکہ اس سے ائیر لائن کے منافع پر بھی گہرا اثر پڑا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے مغربی ممالک کی پروازوں کا دورانیہ ایک گھنٹا بڑھ گیا ہے۔
سی ای او ائیر انڈیا نے کہا کہ فضائی حدود کی بندش کا اثر تو بہت گہرا ہے لیکن ہم اپنے آپریشن کو بلا تعطل چلانے میں کامیاب رہے ہیں ۔
