ویب ڈیسک: نوشہرہ میں گھر سے غائب ہونے والی حاملہ خاتون کی جھلسی ہوئی نعش مل گئی ۔
تھانہ نوشہرہ کینٹ کی حدود میں 25سالہ عظمی جو کہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں گزشتہ روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے بعد آج جھلسی ہوئی حالت میں مردہ پائی گئیں۔
شوہر یاسین ولد جاوید کے مطابق عظمی گزشتہ روز گھر سے کسی نامعلوم وجہ کے باعث نکلی تھیں اور ان کا موبائل فون بھی بند آ رہا تھا،ہم نے ہر جگہ تلاش کیا نہ وہ میکے گئی نہ سسرال، فون بھی بند جا رہا تھا، آج صبح پتا چلا اس کی جھلسی ہوئی نعش ملی ہے ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا جبکہ واقعے کی مختلف پہلوئوں کی تفتیش شروع کردی گئی ۔
ڈی ایس پی کینٹ کے مطابق خاتون اپنی نند کے ساتھ گھر سے نکلی تھی آج جلی ہوئی لاش خوڑ کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔
