میکسویل کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلوی بلے باز میکسویل کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بلے باز گلین میکسویل اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے تاہم ایک روزہ میچ نہیں کھیلیں گے۔
واضح رہے گلین میکسویل نے 149 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں میکسویل نے 3990 رن بنائے ، انہوں نے ون ڈے فارمیٹ میں 4 سنچریاں اور 23 نصف سنچریاں بنائیں۔
آسٹریلوی کرکٹ اسٹار نے 149 ون ڈے میچز میں 77 وکٹیں بھی حاصل کیں ، گلین میکسویل نے صرف 7 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے 339 رنز بنائے ، جس میں ایک سنچری شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران پرامریکی بمباری بلاجواز،ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے:پیوٹن