نادیہ حسین اور شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں پیشرفت

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 3 ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 3 ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
نادیہ حسین اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نے نادیہ حسین، امتیازاحمد اور فیصل کی درخواستوں پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواستوں پر فیصلہ 11 جون کو سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ نادیہ حسین، امتیاز احمد اور فیصل عبوری ضمانت پر ہیں۔ استغاثہ کے مطابق امتیاز اور فیصل پر الزام ہے کہ انہوں عاطف خان کے ساتھ ملکر فراڈ کیا۔
یاد رہے کہ عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی ضمانت مسترد کردی تھی۔

مزید پڑھیں:  افغان کرکٹر راشد خان سے کوئی رومانوی تعلق نہیں،اداکارہ عنایہ خان