WhatsApp Image 2020 06 30 at 4.53.57 PM 1

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی سازش تھی – وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال، ان کا کہنا تھا کہ بجٹ منظور ہونے سےایک رات پہلے ایسا لگتا تھاحکومت جارہی ہے،وزیراعظم کی طرف سے اسٹاک ایکسچینج حملےمیں شہید ہونے والوں کوخراج تحسین،اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی سازش تھی،ہماری خفیہ ایجنسیز ہائی الرٹ پر تھیں، دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیداکرناچاہتے ہیں.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بجٹ کی منظوری پر فنانس ٹیم کو مبارکباد دیتاہوں،ہمیں 5ہزار ارب روپے اکٹھا کرنا تھا،لاک ڈاؤن کے اثرات کی وجہ سے مطلوبہ ہدف پورا نہ ہوسکا ،ہم نے 4ہزار 900ارب روپے اکٹھا کرنا تھا وہ 3900ارب پر آگیا ،لاک ڈاوَن سے تو غریب ہی متاثر ہوا،اللہ کا شکر ہے ہم نے وقت پر فیصلہ کرکے تعمیراتی شعبہ کھول دیا.

مزید پڑھیں:  سونا مزید مہنگا، 24 قراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار سے متجاوز

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن ایک چیلنج ہے ، معیشت جو آگے جارہی تھی کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئی،دنیابھرمیں سیاحت کےبرےحالات ہیں، پاور سیکٹر میں بڑی تبدیلیاں آنے والی ہیں ،پی آئی اے تباہی کی طرف کیوں گئی،اس کی تباہی میں مافیا ملوث ہے،11سالوں میں پی آئی اےکے10چیئرمین بدلےگئے،اصلاحات کےبغیرآگےنہیں بڑھ سکتے، پاورسیکٹر، پی آئی اےاوراسٹیل ملزمیں بڑی تبدیلیاں ہوں گی.

وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحات کےبغیرآگےنہیں بڑھ سکتے، سیاسی بھرتیوں سےاداروں کوتباہ کیاگیا، تمام مافیازکوقانون کی گرفت میں لائیں گے، نوازشریف اورزرداری کی شوگرملزکیوں ہیں؟ شوگرملزبلیک منی وائٹ کرنےکیلئےہیں، اپوزیشن کی باتوں کاپرواہ نہیں کرتا، اپوزیشن لبرلی کرپٹ ہے، ہمیشہ سے خواہش ہےکہ پاکستان کوریاست مدینہ طرزپرچلاوَں گا،ریاست مدینہ میں تمام انسانوں کےحقوق تھے، ہرفورم پرپاکستان کومدینہ کی ریاست بنانےکاعزم دہرایا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف نےاسمبلی فلورپرکہاتھاکہ یہ ہیں لندن فلیٹس کےدستاویزات ہے، سپریم کورٹ میں وہ دستاویزات غلط ثابت ہوئے، نوازشریف کوکہاگیاکہ فکرنہ کریں لوگ پانامہ کوبھول جائیں گے،کرسی کسی کی مضبوط نہیں ہوتی ،آج ہیں کل نہیں، سب کچھ اللہ کی مرضی سےہوتاہے۔