مرغی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عید قربان قریب آتے ہی مرغی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ویب ڈیسک: عید قربان قریب آتے ہی مرغی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ، مرغی کے فی کلو نرخ 380 روپے مقرر ، ملتان میں بھی مرغی کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت بڑے شہروں میں عید قربان قریب آتے ہی مرغی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جانے لگی ہے، لاہور اور ملتان میں بھی مرغی سستی ہو گئی۔
پشاور میں مرغی کی قیمت میں‌15 روپے کمی ہونے سے اس کے فی کلو نرخ 380 روپے مقرر کئے گئے ہیں، حالانکہ دو روز قبل زندہ مر غی کی قیمت 420 روپے فی کلو تھی۔ لاہور میں مر غی دس روپے سستی ہوئی ہے،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 359 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ پرچون ریٹ 373 روپے ہے.
اس کے ساتھ ساتھ انڈوں کی فی درجن قیمت 311 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاٹا اور فاٹا میں ٹیکس نہیں مانیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا