ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے کی جانب سے عید کے پرمسرت موقع پر سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت عیدالاضحی پر 5 سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، اس میںپہلی ٹرین آج 2 جون دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق شیڈول میں دوسری ٹرین 3 جون صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوگی جبکہ تیسری ٹرین 3 جون شام 5 بجے لاہور سے براستہ ملتان کراچی روانہ ہوگی۔
عیدالاضحی پر 5 سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، ان میںچوتھی سپیشل ٹرین 3 جون رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی جبکہ پانچویں ٹرین 4 جون رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق تمام ٹرینیں اکانومی، بزنس سٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل ہوں گی۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت پر افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی.
