ہم یونیورسٹیاں بنا رہے تھے

ہم یونیورسٹیاں بنا رہے تھے، آح کے حاکم بیچ رہے ہیں، حیدر ہوتی

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ ایک دور تھا کہ ہم یونیورسٹیاں بنا رہے تھے، جبکہ آح کے حاکم بیچ رہے ہیں، جو 12 سال سے برسراقتدار ہیں، ہم انہیں چیلنج کرتے ہیں کہ جتنے منصوبے ہم نے 5 سالوں میں مکمل کئے، یہ 12 سالہ دور حکومت میں دکھا دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سے پہلے جو علاقے دہشتگردوں کے قبضے میں تھے، ہم نے جان کی پرواہ کئے بغیر مرحلہ وار ان علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کرایا، جبکہ ہمارے بعد وہ لوگ آئے، جنہوں نے دہشتگردوں کو دوبارہ آباد کیا، ان کے ساتھ دوستی کی کیونکہ یہ لوگ قوم کی بجائے صرف اپنی جان بچانا چاہتے تھے-
سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 2008ء میں قوم نے اختیار دیا، نہ جنرل باجوہ نے حکومت دی، نہ فارم 47 سے اقتدار میں آئے تھے، اس لئے ہم کسی کو جوابدہ نہیں تھے، جس طرح آج والے ہیں۔ ہم ان کی طرح بھی نہیں جو اسلام آباد میں غائب ہوتے ہیں، ہم نے کسی بھی مشکل میں اپنے ساتھیوں کو اکیلا نہیں چھوڑا-
انہوں نے کہا کہ ایک دور تھا کہ ہم یونیورسٹیاں بنا رہے تھے، جبکہ آح کے حاکم بیچ رہے ہیں، ہمارے 5 سالہ دور میں جتنے ترقیاتی پراجیکٹس ہوئے وہ موجودہ حکمران 12 سالہ دور میں دکھائیں۔

مزید پڑھیں:  بجٹ میں نچلے اور متوسط طبقے کو بھرپور ریلیف دیا گیا ہے، محمد اورنگزیب