عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان

عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان کر کے خوشخبری سنا دی گئی، ان تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت اب 6 سے 9جون تک 4 تعطیلات ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد عید الاضحی ٰکی تعطیلات کا اعلان کیا گیا، یاد رہے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے