ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے قائد حزب اختلاف عمرایوب نااہلی کیس الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا گیا، جس پر سماعت 4 جون کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے، کیس میں مدمقابل امیدوار بابر نواز خان کے وکیل بیرسٹر شرجیل ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔ یاد رہے بابر نواز خان نے بیرون ملک پراپرٹی، مختلف کمپنیوں کی ملکیت، کھاتے اور اقامہ ظاہر نہ کرنے پرعمر ایوب کے خلاف پٹیشن دائر کی۔
