ویب ڈیسک: انٹرنیشنل لیول پر مقابلوں کے علاقہ قومی کرکٹرز کیلئے ڈومیسٹک ٹّورنامنٹس کھیلنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے، سنٹرل کنٹریکٹ پر بھی کام شروع کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت کرکٹ امور کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مستقبل کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر سینٹرل کنٹریکٹ پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں چیئرمین پی سی بی کو پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں تمام قومی کرکٹرز کیلئے ڈومیسٹک ٹّورنامنٹس کھیلنا لازمی قرار دیا گیا ، انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے ڈومیسٹک پلیئرز کی گرومنگ ہو گی۔
