13واں ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ

13واں ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 30نومبر سے شروع ہوگا، شیڈول جاری

ویب ڈیسک: آئِی سی سی 13واں ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 30نومبر سے شروع ہوگا، بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کا شیڈول جاری جاری کر دیا گیا۔
شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 30 نومبر سے ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں میں حصہ لیں گی، جن میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور پاکستان کی تیمِیں شامل ہیں۔
بھارت کے چار میدان ایم چنا سوامی سٹیڈیم (بنگلورو)، اے سی اے سٹیڈیم (گوہاٹی) ہولکر سٹیڈیم (اندور)، وشاکھا پٹنم سٹیڈیم جبکہ سری لنکا میں پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں میچز کھیلے جائیں گے۔ آئِی سی سی 13واں ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 30نومبر سے شروع ہوگا، پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں ہوگا جب کہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بارود کی بارش، 74 شہید ، درجنوں زخمی