ویب ڈیسک: یوکرین کے وزیراعظم ڈینس شمیہل نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ یوکرین کو اب بھی روسی بمبار جہازوں نے نشانے پر رکھا ہوا ہے، اور ہم اس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کی جانب سے روسی ہوائی اڈوں پر ڈرون حملے بالکلک ایک درست اقدام ہے، یہ یوکرین کے شہریوں پر روسی بمباری جہازوں کے حملے اور رات کو میزائل اور ڈرون حملوں کا بھرپور جواب تھا، اس دوران ہمارا ایک مقصد یہ بھِ تھا کہ کسی طرح اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
انٹرویو میں یوکرین کے وزیراعظم ڈینس شمیہل نے مغرب پر بھی زور دیا کہ یوکرین کی سرحد کے قریب روسی رسد کم کرنے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل جلد بھیجے جائیں۔
شمیہل نے کہا کہ جنگی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ یوکرین مشروط طور پر جنگ بندی کے لیے تیار ہے، اس میں کسی بھی علاقے کی بلی چڑھانے کا کوئی اقدام نہیں کیا جائَے گا۔
نیٹو کی رکنیت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری اکثریتی عوام اس کے حق میں ہے لیکن پھر بھی اس سلسلے میں ابھی جلد بازی سے کام نہیں لیا جا سکتا۔
