ویب ڈیسک: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیاہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور وہ کبھی پاکستان سےالگ نہیں ہوسکتا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے ہلال ٹاکس میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کی، ہلال ٹاکس میں ملک بھر سے1950 سے زائد سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور ہندوستانی پراکسیز پورے خطے کے لئے خطرہ ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں رچا بسا ہے، بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ بنے گا، بی ایل اے (فتنہ الہندوستان) کو بھارت سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے، بی ایل اے کی قیادت ہندوستان میں ہے، فتنہ الخوارج والا کہتا ہے ہمیں ہندوستان مدد کرے، یہ ہندوستان کے زر خرید غلام ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام، محبت کا یہ لازوال رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
