ویب ڈیسک: امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت میں ٹیسلا پلانٹ لگنے سے رکوا دیا، اس سے قبل بھارتی وزیر ایچ ڈی کمار سوامی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ٹیسلا نے صرف بھارت میں شورومز کھولنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، تاہم ٹرمپ نے ان کی یہ خوش فہمی دور کر دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں کار ساز کمپنی ٹیسلا کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگنے سے رکوادیا، یاد رہے امریکی صدرٹرمپ نے فروری میں امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ایلون مسک نے بھارت میں ٹیسلا کی فیکٹری لگائی تویہ امریکا کیساتھ ناانصافی ہوگی۔
گزشتہ دنوں بھی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیسلا سمیت دیگر کمپنیوں کو کاریں، پرزے امریکا میں بنانے چاہئیں، ایلون مسک ماضی میں بھارت میں ہائی امپورٹ ڈیوٹیز کو سرمایہ کاری میں رکاوٹ قرار دے چکے ہیں۔
گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کو خبردار کیا تھا کہ اگر کمپنی نے اپنے آئی فونز امریکا میں تیار نہیں کئے تو اسے 25 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑیگا، ہمیں توقع ہے کہ امریکا میں فروخت ہونے والے آئی فونز امریکی سرزمین میں تیار کئے جائیں گے۔
