قیدیوں کو گرفتار کیا جائے گا

ڈیٹا موجود ہے، فرار ہونے والے قیدیوں کو گرفتار کیا جائے گا، ضیا الحسن لنجار

ویب ڈیسک: صوبہ سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے حوالے سے کہا ہے کہ ہر قیدی کا ڈیٹا موجود ہے، فرار ہونے والے قیدیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ملیر جیل کی دیوار نہیں ٹوٹی، قیدی گیٹ سے فرار ہوئے ہیں، زلزلہ کے دوران 7 سو سے زائد قیدیوں نے ایک ساتھ جیل کے دروازے پر ہلہ بولا۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس ہلہ گلہ میں 100کے قریب قیدی جیل کا گیٹ توڑ کر فرار ہوئے، دیوار نہیں ٹوٹی، ملیر جیل میں 6 ہزار قیدی ہیں، یہ تمام واقعہ قدرتی آفت کے باعث پیش آیا، زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے قیدیوں میں خوف پایا جاتا تھا۔
صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ جیل سے بھاگنے والے قیدیوں کا ڈیٹا موجود ہے، ان فرار ہونے والے قیدیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے تمام فیصلوں سے مطمئن ہیں ، شاہد خٹک