ویب ڈیسک: خِبرپختونخوا کے اضلاع باجوڑ اور بنوں میں دہشت گردوں نے پولیس تھانوں پر حملے کئے ، تاہم اس دوران پولیس نے بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کی ، جس سے دہشت گردوں نے راہ فرار اختیار کی۔
واقعات کے مطابق بنوں کے میریان پولیس سٹیشن پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے، تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کا ہر حملہ ناکام بنا دیا جس سے وہ بھاگ نکلے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے اس حوالے سے بتایا کہ پولیس حملوں کو نہ صرف روکتی رہی بلکہ دہشت گردوں کا تعاقب بھی جاری رکھا جا رہا ہے، تاکہ ان کے نیٹ ورک کا قلع قمع کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ رات گئے ضلع باجوڑ اور بنوں میں لوئی ماموند اور میریان کے پولیس تھانوں پر فتنہ الخوارج کے حملے ہوئے، پولیس نے بہادری سے مقابلہ کیا اور حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔ دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے والے آئی جی پی نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد اور انعامات کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ خِبرپختونخوا کے اضلاع باجوڑ اور بنوں میں دہشت گردوں نے پولیس تھانوں پر حملے کئے ، تاہم اس دوران پولیس نے بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کی ، جس پر دہشت گردوں نے راہ فرار اختیار کرنے میں ہی عافیت سمجھی۔
