ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز سمیت 22 کھلاڑی طلب کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز سمیت 22 کھلاڑی طلب کر لئے گئے ہیں۔ کھلاڑیوں میں بابر اعظم ، عثمان خان ، سعود شکیل ، شاہد عزیز، عباس آفریدی ، سلمان مرزا، میر حمزہ ،عبداللہ شفیق ، خواجہ نافع ، حیدر علی ، احمد دانیال، مہران ممتاز، شاہین آفریدی ، خرم شہزاد ، محمد رضوان ، معاذ صداقت، محمد نواز، عامر جمال، نسیم شاہ، صفیان مقیم ، علی رضا اور طیب طاہر شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے وائٹ بال کے ٹاپ پر فارمرز کو 3، 4 اور 5 جون کو لاہور طلب کر لیا ہے، تمام کھلاڑی 3 مختلف گروپس میں مختصر کیمپ میں شرکت کریں گے، اس دوران کھلاڑیوں کی فٹنس اور پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کھلاڑیوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کرے گا، سینیئر کھلاڑی تینوں گروپس کے مختلف ٹریننگ سیشنز میں شرکت کریں گے، تاہم ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دیگر کوچز کے ہمراہ ٹاپ پرفارمرز کے ساتھ ملاقات کریں گے اور مستقل کا لائحہ عمل دیں گے۔
