ویب ڈیسک: بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوںکے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ک ہسکیورٹی فورسز آپریشن کامیاب رہا، اس دوران 7 دہشتگرد ہلاک کرنا بڑی کامیابی ہے.
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، اور کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بیرونی پشت پناہی سے بلوچستان میں بدامنی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کر کے بلوچستان میں امن کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔
