وزیراعظم کی دیامربھاشا ڈیم ترجیحی بنیادوں

وزیراعظم کی دیامربھاشا ڈیم ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: پانی کا مسلہ حل کرنے کیلئے وزیراعظم کی دیامربھاشا ڈیم ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت، حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت دیامربھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے دیامربھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مؤثر نظام بنانے کے لیے ایسے منصوبوں کو ترجیح دینے اور تعمیر میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرکے منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی۔
شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پانی ذخیرہ کرنےکی استطاعت بڑھانے، زراعت کے لیے پانی کی فراہمی اور سیلاب کی روک تھام کے لیے نئے ڈیمز ناگزیر ہیں۔ ہماری معاشی خود انحصاری کا دارو مدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے، پانی کا ذخیرہ بڑھانے اور پانی کے مؤثر استعمال کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ پانی کا مسلہ حل کرنے کیلئے وزیراعظم کی دیامربھاشا ڈیم ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت، حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں۔ وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مؤثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناءاللہ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا، 500ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے تجویز، فوری منظوری کی ہدایت