بھارتی شہریوں کی اپنے ہی وفود

بیرون ملک مقیم بھارتی شہریوں کی اپنے ہی وفود پر تنقید کی بارش

ویب ڈیسک: بیرون ملک مقیم بھارتی شہریوں کی اپنے ہی وفود پر تنقید کی بارش، انہوں ںے غیر ملکی دورے پر آئے اپے ہی وفود کو نشانے پر رکھ دیا۔
بھارت کے وفود مختلف ممالک کے دورے پر ہیں جس پر بھارتی شہریوں نے ان پر سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں 26 لوگ جان سے گئے، چاروں میں سے کوئی ایک حملہ آور بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
بھارتی شہریوں کا کہنا تھا کہ جس وفد کو دہشتگردی پر بھارتی مؤقف اجاگر کرنے بیرون ملک بھیجا گیا، وہ ٹیکس دہندگان کے پیسے پر انجوائے کر رہے ہیں، جبکہ جس کام کیلئے انہیں بھیجا گیا اسے یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر اسرائیلی بمباری، متعدد شہید