ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی کشمیر پر باتوں سے بھارت کو سخت تکلیف ہوئی، تاہم نریندر مودی پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، اس سے کسی بھی چیز کی توقع کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی عسکری مشقیں سیاسی ڈرامہ ہے، پوری دنیا میں صرف اسرائیل بھارت کے ساتھ کھڑا ہے، مودی نے اپنی گرتی مقبولیت کو سہارا دینے کے لیے خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی، لیکن اس میں بھی اسے منہ کی کھانی پڑ گئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کہیں نہیں کہا کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، بلکہ ان کی جانب سے یکطرفہ فیصلہ ہوا۔ جنگ کے بعد دہشتگردی کے خلاف ہمارا بیانیہ مزید مضبوط ہوگیا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ ہونا چاہیے، جنرل باجوہ اور موجودہ آرمی چیف میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ٹرمپ کی کشمیر پر باتوں سے بھارت کو سخت تکلیف ہوئی۔
