ویب ڈیسک: جنرل ساحر شمشاد نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ حالیہ تنازعہ کے دوران پاکستان نے 96گھنٹے تک اپنے وسائل پر انحصار کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے 96گھنٹے تک اپنے وسائل پر انحصار کیا، اس دوران کہیں سے کوئی مدد نہیں لی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کے لیے سیٹلائٹس کی پوزیشن بدلنے کے سوال پر جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ پاکستان نے جو آلات استعمال کیے وہ یقیناً ایسے ہی ہیں جیسے بھارت کے پاس ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے کچھ ساز و سامان دوسرے ممالک سے خریدا ہے، حقیقی وقت میں پاکستان نے صرف اور صرف اندرونی صلاحیتوں پر انحصار کیا۔
