ویب ڈیسک: سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو مفت گھر بنا کردیں گے، ان گھروں کی ملکیت خواتین کے نام ہوگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اچھے دن چل رہے ہیں، پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی، جو انہیں صدیوں تک یار رہے گی، ہم نے ملک کے دفاع اور معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے، اور اس دوران بلاول بھٹو کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو مفت گھر بنا کردیں گے، گھرکی ملکیت خواتین کے نام ہوگی۔
